بی آر ٹی پشاورکیلئےبڑی خوشخبری،تمام52نئی بسیں پہنچ گئیں،بیڑے میں تعداد296ہوگئی

پشاور (جانو ڈاٹ پی کے)بی آر ٹی پشاور کے لیے خریدی گئی تمام 52 نئی بسوں کی ترسیل مکمل ہوگئی، مزید 27 بسیں آج صبح چمکنی ڈپو پہنچ گئیں۔ نئی بسوں کی شمولیت سے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور سروس میں توسیع کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ٹرانس پشاور کے مطابق گزشتہ ماہ 25 نئی بسیں پشاور پہنچائی گئی تھیں، جبکہ آج مزید 27 بسوں کی آمد کے بعد ترسیل کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ نئی بسوں کی شمولیت کے بعد بی آر ٹی پشاور کے بیڑے میں بسوں کی مجموعی تعداد 296 ہوگئی ہے۔ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ بسوں کی تعداد میں اضافے سے موجودہ سروس کو بہتر بنانے کے ساتھ نئے روٹس شروع کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے، جس سے شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کا نظام مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔ادارے نے سوشل میڈیا پر نئی بسوں کی نقل و حرکت سے متعلق گردش کرنے والی ویڈیوز کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بسیں پشاور سے باہر نہیں لے جائی جا رہی تھیں بلکہ انہیں شہر میں لایا جا رہا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button