جسٹس مسرت ہلالی کی ریٹائرمنٹ: سپریم کورٹ میں 7 اگست کو فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے)سپریم کورٹ آف پاکستان کی معزز جج، جسٹس مسرت ہلالی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کی گراں قدر عدالتی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے فل کورٹ ریفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلمیہ کے مطابق فل کورٹ ریفرنس 7 اگست کو صبح ساڑھے 10 بجے سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر 1 میں منعقد ہوگا۔

ریفرنس میں معزز چیف جسٹس آف پاکستان، سپریم کورٹ کے تمام ججز، اٹارنی جنرل فار پاکستان، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت قانونی برادری کی نامور شخصیات شرکت کریں گی۔

تقریب کے دوران جسٹس مسرت ہلالی کی عدالتی، قانونی اور عوامی شعبے میں سرانجام دی جانے والی نمایاں خدمات کو سراہا جائے گا اور انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button