عالیہ بھٹ نے برانڈ ویلیو میں تمام بھارتی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)’کرول سلیبرٹی برانڈ ویلیویشن رپورٹ 2025′ کے مطابق اگرچہ شاہ رخ خان بھارت کے نمبر ون سلیبرٹی برانڈ برقرار ہیں، لیکن خواتین میں عالیہ بھٹ نے 93.9 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔
مختلف اداکاروں کی رینکنگ اور برانڈ ویلیو کے مطابق عالیہ بھٹ چھٹی پوزیشن ہیں، تاہم وہ اداکاراؤں میں سب سے آگے ہیں۔
اس فہرست میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون 89.2 ملین ڈالر کے ساتھ 7ویں پوزیشن جبکہ عالیہ بھٹ کے شوہر رنبیر کپور 80 ملین ڈالر کے ساتھ 10ویں پوزیشن پر ہیں۔
اسی طرح ابھرتی ہوئی اداکارہ رشمیکا مندانا 12ویں پوزیشن پر ہیں ان کی برانڈ ویلیو 75.2 ملین ڈالر ہے۔
کرینہ کپور خان 61.8 ملین ڈالر برانڈ ویلیو کے ساتھ 15ویں اور کیارا ایڈوانی 51.9 ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ 16ویں نمبر پر ہیں۔
نوجوان اداکارہ کریتی سینن اپنے اسکن کیئر پراڈکٹ کی کامیابی کے باعث 18ویں اور اننیا پانڈے بین الاقوامی برانڈز کی وجہ سے 19ویں نمبر پر ہیں ان دونوں کی برانڈ ویلیو بالترتیب 50.2 ڈالر اور 48.5 ملین ڈالر ہے۔



