پارٹی بچانے کے لئے پی ٹی آئی کے بانی رہنما متحرک

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنماؤں میں شامل اکبر ایس بابر نے پارٹی کے مخلص، نظریاتی اور دیرینہ کارکنوں سے رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کے مستقبل کے حوالے سے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اکبر ایس بابر امین ذکی، رانا سہیل، رانا جلیل اور حنیف راجپوت سمیت پی ٹی آئی کے بانی اراکین کا اجلاس بلانے کے لیے بھی متحرک ہو گئے ہیں، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔

اکبر ایس بابر نے گزشتہ روز بانی کارکنوں سے رابطہ مہم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "جو پارٹی قوم کو سیاسی اور دیگر قبضہ مافیا سے آزاد کرانے کے لیے قائم ہوئی تھی، آج خود سیاسی قبضہ مافیا کی گرفت میں ہے۔”

انہوں نے کہا کہ رابطہ مہم کا مقصد پارٹی کے نظریاتی اور دیرینہ کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا اور مستقبل کی حکمت عملی مرتب کرنا ہے۔

رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ قیادت یا دیگر رہنماؤں کا مؤقف کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button