باغ کے دو حلقوں میں 23 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ شروع

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے) آزاد کشمیر الیکشن کے تیسرے مرحلے میں باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ایل اے 15 باغ 2 کے 9 جبکہ ایل اے 16 باغ 3 کے 14 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ایل اے 16 کے 14 پولنگ اسٹیشنز پر 7 ہزار 4 ووٹرز جبکہ ایل اے 15 کے 9 پولنگ اسٹیشنز پر 5 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ری پولنگ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ دونوں حلقوں میں 10 اگست کو پولنگ عملہ نہ پہنچنے اور کشیدگی کے باعث پولنگ ملتوی کردی گئی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button