آزاد کشمیرانتخابات دوسرا مرحلہ،21 حلقوں میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے 21 حلقوں میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
مظفر آباد ڈویژن کے 9 اور مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 حلقہ جات کے کامیاب امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق ایل اے 25 نیلم ویلی 1 سے شاہ غلام قادر، ایل اے 26 نیلم ویلی 2 سے میاں عبدالوحید، ایل اے 27 مظفر آباد 1 سے نورین عارف، ایل اے 28 مظفر آباد 2 سے سید بازل علی نقوی اور ایل اے29 مظفر آباد 3 سے سردار افتخار احمد خان کامیاب قرار پائے۔
ایل اے 30 مظفر آباد 4 سے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، ایل اے 31 مظفر آباد5 سے ثاقب مجید راجا، ایل اے 32 مظفر آباد 6 سے راجا محمد فاروق حیدر خان، ایل اے 33 مظفر آباد 7 دیوان علی خان چغتائی، ایل اے 34 جموں 1 ناصر حسین ڈار، ایل اے 35 جموں 2 سے چوہدری محمد اسماعیل اور ایل اے- 6 جموں 3 سے محمد احسن رضا کامیاب قرار پائے۔
ایل اے 37 جموں 4 سے مریم جاوید، ایل اے 38 جموں 5 سے ذیشان علی، ایل اے 39 جموں 6سے راجا محمد صدیق، ایل اے 40 کشمیر ویلی 1 سے عامر عبدالغفار اور ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 سے محمد عامر شاہ کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 سے سید شوکت علی شاہ، ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 سے محمد یاسین لون، ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 سے محمد احمد رضا قادری اور ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 سے عبدالماجد خان کامیاب قرار پائے۔



