سہیل آفریدی کی لاہور آمد، پی ٹی آئی لاہور تنظیم ہی شیڈیول سے لاعلم!

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی لاہور آمد کے معاملے پر پی ٹی آئی لاہور تنظیم کے حوالے سے اہم دعویٰ سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی لاہور کی مقامی تنظیم وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دورہ لاہور کے شیڈول سے تاحال بے خبر ہے اور تنظیم کو یہ معلوم نہیں کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کب اور کس راستے سے لاہور پہنچیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کے لاہور پہنچنے کی صورت میں ان کے استقبال کے لیے پی ٹی آئی لاہور تنظیم کی جانب سے تاحال کوئی باقاعدہ انتظامات بھی نہیں کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی لاہور تنظیم کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو لاہور میں داخل ہونے دیا گیا تو اس کے بعد صورتحال کو دیکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
سہیل آفریدی کی لاہور آمد کے حوالے سے پی ٹی آئی کی مقامی تنظیم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے درمیان رابطوں سے متعلق صورتحال ابھی واضح نہیں ہوسکی، جبکہ سیاسی حلقوں کی نظریں اب ان کی لاہور آمد اور ممکنہ سیاسی سرگرمیوں پر مرکوز ہیں۔



