ڈپٹی اٹارنی جنرل کی نئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے ملاقات، بیرسٹر ظفر اللہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خرم شہزاد نے نئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفر اللہ سے ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔

ملاقات کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفر اللہ خان نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس عدالتوں کی آئین اور قانون کے مطابق بھرپور معاونت کرتا رہے گا اور قانونی معاملات میں اپنی آئینی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دے گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ خان کو حال ہی میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری کے نوٹیفکیشن پر گورنر پنجاب نے دستخط کیے تھے۔

یہ عہدہ سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز  کے استعفے کے بعد خالی ہوا تھا، جس کے بعد بیرسٹر ظفر اللہ خان کو نئی ذمہ داری سونپی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button