کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مبینہ سرغنہ کے بھائیوں کاتنظیم سےلاتعلقی کااظہار

مظفر آباد(جانوڈاٹ پی کے)کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مبینہ سرغنہ سعد انصاری کے بھائیوں محسن انصاری اور احسن انصاری نے ویڈیو پیغام میں تنظیم سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے پرتشدد سرگرمیوں اور تصادم سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔محسن انصاری نے کہا کہ عوامی حقوق کی بات کرنا مناسب ہے، تاہم ان کے بقول جوائنٹ ایکشن کمیٹی ایسی راہ پر گامزن ہے جس کے نتائج انتہائی منفی ہو سکتے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پرتشدد کارروائیوں کے باعث جانی نقصان ہو رہا ہے اور عوام کو ایسی تحریک کا حصہ نہیں بننا چاہیے جو قتل و غارت اور بدامنی کو فروغ دے۔ویڈیو پیغام میں احسن انصاری نے بھی عوام سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں انتشار اور تشدد پھیلانے والی کسی بھی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ پرتشدد واقعات میں جان سے جانے والے سیکیورٹی اہلکار بھی ہمارے اپنے ہیں اور معاشرے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔بیانات میں دعویٰ کیا گیا کہ بعض عناصر آزاد کشمیر میں افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ مقررین نے عوام پر زور دیا کہ وہ اشتعال انگیز بیانیوں اور پروپیگنڈے سے متاثر نہ ہوں اور امن و قانون کی پاسداری کو ترجیح دیں۔

مزید خبریں

Back to top button