دیپال پور:حویلی لکھا حجرہ شاہ مقیم روڈ پر تیز رفتار کار آئس کریم شاپ میں جا گھسی دیواریں اور چھت زمین بوس ہو گئی معمر شخص جاں

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی جانو ڈاٹ پی کے)حویلی لکھا حجرہ شاہ مقیم روڈ پر رات گئے تیز رفتار کار آئس کریم شاپ میں جا گھسی دوکان کی دیواریں اور چھت زمین بوس ہو گئی شاپ مالک امتیاز الحق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسےمتوفی کے بیٹے محمود الحق نے کارسوار عبد الرحمن وغیرہ تین لڑکوں کیخلاف تھانہ حویلی لکھا میں مقدمہ درج کرا دیا مدعی مقدمہ کے مطابق کار سوار لڑکوں نے عیاشی کی خاطر کار رینٹ پر حاصل کی جو بظاہر نشہ کی حالت میں ڈرائیونگ کر رہے تھے پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش میں مصروف عمل ہے۔



