محب الوطن ہوں لیکن بھارتی حکومت جس انداز کی حب الوطنی چاہتی میں وہ نہیں کرسکتا،ابھیجیت دیپکے

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارت کی کاکروچ جنتا پارٹی  کے سربراہ ابھیجیت دیپکے نے بھارتی حکومت کی جانب سے انہیں قومی سلامتی کا خطرہ قرار دینے پر شدید تنقید کی ہے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ابھیجیت دیپکے نے کہا کہ وہ محب الوطن ہیں لیکن بھارتی حکومت جس انداز کی حب الوطنی چاہتی ہے وہ اس انداز میں نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں سسٹم کے خلاف آواز اٹھانے اور کاکروچ جنتا پارٹی بنانے پر انہیں قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا جس پر انہیں شدید تکلیف ہوئی، وہ امریکا میں ایک بھارتی طالب علم کی حیثیت سے بھارتی پاسپورٹ کے ساتھ رہ رہے تھے۔

ابھیجیت دیپکے کا کہنا تھا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ امریکا سے بھارت واپس جائیں گے، یہ ثابت کرنے کے لیے کہ وہ محب الوطن ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button