کاکروچ جنتا پارٹی کے سربراہ پر مودی کے غنڈوں کا حملہ،بہیمانہ تشدد

جے پور(جانوڈاٹ پی کے)بھارت میں مودی حکموت کے کالے کرتوتوں کے خلاف جین زی کی ابھرتی ہوئی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجت دیپکے کو طاقت سے دبانے کی کوشش کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران پیش آیا۔ جہاں نوجوان مقابلے کے امتحان کے پیپرز لیک، امتحانی بے ضابطگیوں اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خلاف جمع ہوئے تھے۔

وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابھیجت دیپکے اپنے حامیوں کے کندھوں پر سوار ہو کر جلسہ گاہ کی طرف جا رہے تھے کہ اچانک چند افراد نے ان کا اسکارف کھینچا، انھیں تھپڑ مارے اور نیچے گرانے کی کوشش کی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آوروں سے کاکروچ جنتا پارٹی کے حامیوں کی ہاتھا پائی بھی ہوئی جس کے بعد پولیس نے مداخلت کر کے صورتحال کو قابو میں لیا۔

پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ حملہ آوروں کے محرکات اور شناخت کے بارے میں تاحال کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

اس واقعے کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی کے سربراہ ابھیجیت دیپکے نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت تشدد سے مرعوب نہیں ہوگی۔

انھوں نے اپنے کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جسمانی حملے مخالفین کے خوف کی علامت ہیں اور وہ عدم تشدد کے راستے پر چلتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button