یوکرین نے ایرانی طیارے پر حملہ غیر ارادی قرار دے دیا، کشیدگی نہیں چاہتے، عباس عراقچی


تہران(ویب ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یوکرین کے وزیر خارجہ آندری سیبیہا نے ٹیلیفونک رابطے میں یقین دہانی کرائی ہے کہ ایرانی طیارے پر حملہ غیر ارادی تھا اور یوکرین خطے میں کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران بھی کشیدگی میں اضافے کا خواہاں نہیں، تاہم ایرانی شہریوں یا قومی مفادات پر کسی بھی قسم کا حملہ ناقابل قبول ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ حملے سے ہونے والے نقصانات کا مکمل ازالہ کیا جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
دوسری جانب یوکرین کے وزیر خارجہ آندری سیبیہا نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو کو واضح، کھلی اور دوٹوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین موجودہ صورتحال کو مزید کشیدہ نہیں کرنا چاہتا۔