عامر لیاقت نازیبا ویڈیو کیس: دانیہ شاہ حملہ ہیں وکیل کی درخواست پر گرفتاری کا حکم واپس

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) مرحوم ٹی وی اینکر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ملزمہ دانیہ بی بی کے وکیل کی جانب سے حمل کی میڈیکل رپورٹ جمع کرانے پر عدالت نے ان کی گرفتاری کا حکم واپس لے لیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران ملزمہ کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ ملزمہ کے وکلا نے عدالت میں میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ دانیہ بی بی حاملہ ہیں، جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں۔

میڈیکل رپورٹ جمع کرائے جانے کے بعد عدالت نے ملزمہ کی گرفتاری کا حکم واپس لے لیا۔

دوسری جانب مقدمے کی مدعیہ بشریٰ اقبال کے وکیل نے ملزمہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے استدعا کی کہ پیش کی گئی میڈیکل رپورٹ کی تصدیق کرائی جائے۔

بشریٰ اقبال ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنا رہی ہیں اور مختلف مقامات پر گھوم پھر رہی ہیں، لیکن عدالت میں پیش نہیں ہورہیں۔ ان کے مطابق مقدمے میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل اور درخواست سے متعلق کارروائی کے بعد مقدمے کی مزید سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں

Back to top button