گوری سپراٹ سے شادی پر انتہا پسند ہندو مشتعل، عامر خان کا پُتلا جلا ڈالا

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان 5 جولائی کو اپنی دیرینہ ساتھی گوری سپراٹ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

گوری سپراٹ کے ساتھ تعلقات اور تیسری شادی کے حوالے سے عامر خان گزشتہ کچھ عرصے سے میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

اب سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی اداکار کے گوری سپراٹ سے تیسری شادی کرنے کی وجہ سے انتہا پسند ہندو آگ بگولہ ہو گئے ہیں، انتہا پسند ہندوؤں نے اداکار کے خلاف احتجاج کیا اور ان کا پتلا بھی جلایا۔

انتہا پسند ہندوؤں نے عامر خان پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہندو خواتین سے شادیاں کر رہے ہیں، وہ ہندوؤں کو کمزور کرنے کا کام کر رہے ہیں۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ انتہا پسند ہندو اداکار کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی رہے ہیں۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ عامر خان نے پہلی شادی رینا دتہ، دوسری شادی کرن راؤ جب کہ اب تیسری گوری سپراٹ سے کی ہے۔

اداکار کی پہلی دونوں بیویاں ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہیں جب کہ تیسری بیوی گوری سپراٹ برطانیہ میں رہائش پذیر ایک تامل خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ ہندو مذہب کی پیروی نہیں کرتیں کیونکہ ان کے خاندان کا تعلق عیسائیت سے بھی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button