فلسطین میں امن کے بغیر مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں،حماس کے نو منتخب سربراہ خلیل الحیہ کا پہلا خطاب

غزہ(جانوڈاٹ پی کے)حماس کے نومنتخب سربراہ خلیل الحیہ اپنے پہلے خطاب میں غزہ،فلسطینی اتحاداورجنگ بندی سے متعلق تنظیم کی ترجیحات بیان کر رہے ہیں۔حماس کے نومنتخب سربراہ خلیل الحیہ نے اپنے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے جامع خطاب میں کہا کہ فلسطین میں امن اور استحکام کے بغیر پورے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔حماس کے نو منتخب سربراہ خلیل الحیہ کے بقول آج خطے میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ فلسطینی عوام کا استحکام ہی پورے خطے کے استحکام کی کنجی ہے۔انہوں نے مزید کہ کہ حماس کے سربراہ نے کہاکہ جنگ بندی کے باوجود بھی اگر غزہ کے عوام کا تحفظ نہیں کیا جاتاتو انصاف کے تمام عالمی معیار اپنی حیثیت کھو دیتے ہیں۔خلیل الحیہ نے غزہ کے عوام کویقین دلایا کہ حماس ہر ممکن راستہ اختیار کرے گی تاکہ ان کی مشکلات،تکالیف اور مصائب کا خاتمہ کیا جا سکے۔ باوقار زندگی کی فراہمی آپ کا بنیادی حق ہے اور اس مقصد کے لیے اپنی تمام کوششیں جاری رکھیں گے۔

حماس کے نئے سربراہ نے مزید کہا کہ ان کی قیادت کی اولین ترجیح غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کا مکمل خاتمہ ہے ہم غزہ، مقبوضہ مغربی کنارے، بیت المقدس اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے حقوق کے لیے ہر محاذ پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔خلیل الحیہ نے فلسطینی سیاسی جماعتوں اور تمام قومی قوتوں کو اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قومی اتحاد ان کی اہم ترین ترجیحات میں شامل ہے۔ ہم سب کی طرف دوستی اور تعاون کا ہاتھ بڑھاتے ہیں کیونکہ قومی اتحاد ہی فلسطینی عوام کی طاقت ہے۔

مزید خبریں

Back to top button