افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ بناکر دینا’’وڈے افسروں‘‘کومہنگا پڑ گیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ  پی کے)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کی اینٹی کرپشن سرکل نےقانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن کے دوران جعلی دستاویزات کے بل بوتے پر افغان شہریوں کے لیے قومی شناختی کارڈز تک رسائی دینے کے مرتکب نیٹ ورک کو بےنقاب کر دیااورکارروائی کے دوران نادرا افسران سمیت4ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتارملزمان میں نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انعام الحق، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا فیاض احمد، نادرا میں چوکیدار جنید احمد اور پرائیویٹ ایجنٹ محمد عمرشاہ شامل ہیں،ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر افغان شہریوں کے لیےجعلی شناختی دستاویزات کے اجرا،ریکارڈ میں ردوبدل اور دیگر غیرقانونی سرگرمیوں میں سہولت کاری میں ملوث تھے۔انہوں نے بایا کہ ابتدائی شواہد سے اس نیٹ ورک کے دہشت گرد عناصر سے روابط کی نشاندہی ہوئی ہےجس پر مزید باریک بینی سے تحقیقات جاری ہیں،کارروائی کے دوران اہم ریکارڈ اور دیگر نوعیت کے شواہد قبضےمیں لے لیےگئے ہیں جبکہ اس کیس کےحوالے سے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button