ایران کےوزیر داخلہ سکندرمومنی پاکستان کےدورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(جانوڈاٹ  پی کے)ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ائیرپورٹ پر ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی کا خیر مقدم کیا، وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کو گلدستہ پیش کیا ۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان آمد پر اپنے بھائی کو خوش آمدید کہتا ہوں،امید ہے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اچھی خبر لے کر آئے ہیں، آپ کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا،دورے کے دوران علاقائی صورتحال پر بھی پیش رفت کی امید ہے۔

مزید خبریں

Back to top button