فخرزمان کااپنی کرکٹ اکیڈمی الخدمت فاؤنڈیشن کی سر پرستی میں دینے کا اعلان

لاہور(جانوڈاٹ  پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے معروف اوپنر فخر زمان نے نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنی کرکٹ اکیڈمی کو الخدمت فاؤنڈیشن کی سر پرستی میں دینے کا اعلان کر دیا۔فخر زمان نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ہیڈ آفس لاہور کا دورہ کیا جہاں صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن، ڈائریکٹر اسپورٹس انجینئر حماد رشید اور الخدمت کی سینئر قیادت نے ان کا استقبال کیا۔دورے کے دوران فخر زمان نے الخدمت ہیڈ آفس اور الخدمت اسپورٹس کمپلیکس کا معائنہ کیا اور نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔ فخر زمان نے الخدمت ہیڈآفس دورے کے موقع پر اعلان کیا کہ ان کی کرکٹ اکیڈمی اب الخدمت فخر زمان کرکٹ اکیڈمی کے نام سے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر انتظام کام کرے گی جبکہ الخدمت کے اشتراک سے دیگر شہروں میں مزید اکیڈمیز بھی قائم کی جائیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button