رجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان اسد جلد یوٹیوب چینل لانچ کریں گی

لاہور(ویب ڈیسک) معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان اسد نے سوشل میڈیا پر آزادانہ طور پر نئی شروعات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ جلد اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے والی ہیں۔

ایمان اسد کے بھائی عون شیخ نے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن کا یوٹیوب چینل آئندہ ایک سے دو روز میں تیار ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے فالوورز سے اپیل کی کہ وہ ایمان اسد کو بھی بھرپور محبت اور سپورٹ دیں۔

ایمان اسد ماضی میں رجب بٹ کے فیملی ولاگز کے ذریعے خاصی مقبول ہوئی تھیں، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ان کی ویڈیوز میں شرکت محدود ہوگئی تھی۔

اب اپنے ذاتی یوٹیوب چینل کے ذریعے ایمان اسد اپنی پسند اور ترجیحات کے مطابق آزادانہ طور پر کانٹینٹ تخلیق کرسکیں گی۔

فی الحال ان کے نئے چینل کے نام، پہلی ویڈیو اور کانٹینٹ کی نوعیت سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آسکیں، تاہم نئے چینل کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button