ڈپٹی کمشنرمحمداکرام ملک کی زیر صدارت پٹرول پمپس ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کی زیر صدارت پٹرول پمپس ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی سمیت پٹرول پمپس ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع بھر میں عوام الناس کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے پٹرول پمپس ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کو پٹرول اور ڈیژل کی تسلسل کے ساتھ فراہمی یقینی بنائی جائے اور پٹرول کی مصنوعی شارٹیج سے گریز کیا جائے۔ پٹرول پمپس ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع میں پٹرولیم مصنوعات کے موجودہ سٹاک اور سپلائی چین کے بارے میں بریفنگ دی۔ ایسوسی ایشن کے وفد نے ضلعی انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر عوام کی سہولت کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button