ایشیا کپ ٹرافی پھر تنازع کا شکار،بھارتی خواتین ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا

دبئی(جانو ڈاٹ پی کے) ویمنز ایشیا کپ 2026 کے فائنل میں بھارت کی کامیابی کے بعد ٹرافی کی تقریب بھی تنازع کا شکار ہوگئی۔ بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا۔
بھارتی ویمن ٹیم نے فائنل جیتنے کے بعد محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا، جس کے بعد ایک بار پھر ایشیا کپ کی ٹرافی پریزنٹیشن سیاسی تنازع کی زد میں آگئی۔
بھارت نے سری لنکا کو روند ڈالا، ویمنز ایشیا کپ کا تاج آٹھویں بار اپنے نام کرلیا
یہ صورتحال گزشتہ سال کے ایشیا کپ فائنل میں پیش آنے والے واقعے کی یاد تازہ کرتی ہے، جب بھارتی مردوں کی ٹیم نے بھی محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی تھی۔ 2025 کے واقعے میں بھارتی ٹیم نے ٹرافی اور میڈلز کی پریزنٹیشن میں محسن نقوی سے براہِ راست وصولی سے گریز کیا تھا۔
رواں سال ویمنز ایشیا کپ کے فائنل سے قبل بھی بھارتی ٹیم کی جانب سے محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے کے حوالے سے خدشات اور قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی تھیں، کیونکہ محسن نقوی ACC کے صدر کی حیثیت سے اختتامی تقریب میں شریک تھے۔
بھارتی خواتین ٹیم کے مبینہ انکار کے بعد ٹرافی تقریب ایک مرتبہ پھر پاک بھارت کرکٹ کے ساتھ جڑے سیاسی اور سفارتی تنازعات کی زد میں آگئی ہے، جبکہ اس معاملے نے سوشل میڈیا اور کرکٹ حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔



