ایرانی صدر نے سپریم لیڈر کے پیغام کو قومی اتحاد اور ملکی وقار کی ضمانت قرار دے دیا

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کا دانشمندانہ اور قومی اتحاد کو فروغ دینے والا پیغام قومی مفادات کے تحفظ اورایران کی عزت و وقار کے لیے سب سے اہم سرمایہ ہے۔
صدر پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ تاریخی مرحلے پر قومی اتحاد کے تقاضوں پرعمل کرنا اور اختلافات و تقسیم سے گریز کرنا ہی کامیابی کی کنجی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی یکجہتی کو برقرار رکھتے ہوئے باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا ایران کے مفادات کے تحفظ اور موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہے۔



