سندھ سمیت ضلع ٹھٹھہ کو اپنے حصے کا پانی دلوانے کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں،سید ریاض حسین شاہ شیرازی

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن)صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے شیرازی ہاؤس ٹھٹھہ پر عوام سے ملاقات کر کے ان کے مسائل معلوم کیے اور موقع پر ہی حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنے میں سکون ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھرپور کوش کے ساتھ عوام کے جائز مسائل حل کرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کے باعث عوام سخت پریشان ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سندھو دریا میں سندھ کو اپنے حصے کا پورا پانی نہ ملنے کے سبب سندھ میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے آبادگار اور زمیندار سخت پریشان ہیں۔ ہمارا ضلع ٹھٹھہ ٹیل میں واقع ہونے کی وجہ سے یہاں بھی پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ سمیت ضلع ٹھٹہ کو اپنے حصے کا پانی دلوانے کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں تاکہ آبادگار اور ہاری مزید نقصان اور پریشانی سے بچ سکیں

مزید خبریں

Back to top button