پیپلز پارٹی ضلع گھوٹکی کی نئی تنظیم 2026 کے عہدیداران کے اعزاز میں تعارفی اجلاس اور ظہرانہ

گھوٹکی( رپورٹ:وجے کمار چاولا )پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گھوٹکی کی جانب سے نئی تنظیم 2026 کے تحت ضلع، تحصیل اور سٹی باڈیز کی مدر ونگ کے نومنتخب تنظیمی عہدیداران کے اعزاز میں ایک تعارفی اجلاس اور ظہرانے کا اہتمام ڈہرکی کے ایک نجی ہوٹل میں کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گھوٹکی کے صدر میر بابر علی خان لُنڈ نے کی، جبکہ چیئرمین ضلع کونسل گھوٹکی میر بنگل خان مہر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گھوٹکی کے جنرل سیکریٹری سکندر علی لاکھو، ضلعی اطلاعات سیکریٹری میر حمزہ خان سندرانی، اللہ ڈوایو کنبھر، سید عبداللہ شاہ، صدر تحصیل میرپورماتھیلو ریاض میرانی، جنرل سیکریٹری کوڑو خان گبول ، صدر ڈہرکی میاں عبدالرشید قادری، جنرل سیکریٹری عبدالرشید بھٹو، صدر اوباڑو نظر حسین چاڑن، جنرل سیکریٹری سید ذوالفقار علی شاہ، لیڈیز ونگ کی ضلعی صدر شبنم بھٹو، محترمہ راحیلہ شر سمیت دیگر رہنماؤں اور عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران مدر ونگ کی نومنتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی ۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گھوٹکی کے صدر میر بابر علی خان لُنڈ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھنے والی جماعت ہے اور خواتین ہمیشہ پارٹی کا مضبوط ستون رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی تنظیم کے قیام کا مقصد پارٹی کو گراس روٹ سطح پر مزید فعال اور مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداران پر زور دیا کہ وہ پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں، عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں اور پارٹی قیادت کے وژن کے مطابق خدمت کی روایت کو آگے بڑھائیں۔ چیئرمین ضلع کونسل گھوٹکی میر بنگل خان مہر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں قیادت کے مواقع فراہم کرنے کی عملی مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدر ونگ کی نئی تنظیم پارٹی کو مزید منظم اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ عوامی خدمت اور پارٹی کی مضبوطی کے لیے بھرپور محنت کریں گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گھوٹکی کے جنرل سیکریٹری سکندر علی لاکھو نے کہا کہ تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی ہی پارٹی کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام عہدیداران باہمی اتحاد، نظم و ضبط اور کارکنوں سے مسلسل رابطہ رکھ کر پارٹی کو مزید فعال بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ پی پی ضلع گھوٹکی کے ضلعی اطلاعات سیکریٹری میر حمزہ خان سندرانی نے کہا کہ پارٹی کا ہر کارکن اس کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی تنظیم عوام اور پارٹی کے درمیان رابطے کو مزید مؤثر بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مثبت سرگرمیوں اور عوامی خدمت کے پیغام کو جدید ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کے ذریعے ہر گھر تک پہنچایا جائے گا تاکہ عوام کو پارٹی کی خدمات سے آگاہ رکھا جا سکے۔ اجلاس کے اختتام پر پارٹی کی مضبوطی، ملک کی ترقی، عوام کی خوشحالی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button