لاڑکانہ میں جیھو برادری کے 14 ملزمان نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، دو اشتہاری ملزمان بھی شامل

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) جیھو برادری سے تعلق رکھنے والے دو انعام یافتہ اشتہاری ملزمان سمیت 14 ملزمان نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، پولیس کے مطابق ہتھیار ڈالنے والوں میں 20 لاکھ روپے انعام یافتہ گلاب جیھو اور 5 لاکھ روپے انعام یافتہ گھرام جیھو بھی شامل ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ جیھو اور ڈاھانی برادریوں کے درمیان گزشتہ 15 برس سے جاری خونریز تصادم میں اب تک 25 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، پولیس کے مطابق دو روز قبل بھی ڈاھانی برادری کے 16 مفرور اور روپوش ملزمان نے ہتھیار ڈال کر قانون کے سامنے سرنڈر کیا تھا، پولیس نے اس پیش رفت کو علاقے میں امن کے قیام کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے.

مزید خبریں

Back to top button