اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل،27اکتوبر2026کوعام انتخابات متوقع

تل ابیب(جانوڈاٹ  پی کے)اسرائیل کی پارلیمنٹ کنیسٹ تحلیل کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک میں27اکتوبر2026کو پارلیمانی انتخابات ہونے کی توقع ہے۔یہ انتخابات7اکتوبر2023کے حملوں کے بعد اسرائیل کے پہلے قومی انتخابات ہوں گے۔پارلیمنٹ کی تحلیل سے قبل حکمران اتحاد نے آخری اجلاسوں میں متعدد متنازع قوانین منظور کیے، جن میں عدالتی اختیارات، میڈیا سے متعلق اصلاحات اور مذہبی طلبہ کی فوجی بھرتی سے متعلق قانون سازی شامل تھی۔

ان اقدامات کو انتخابات سے قبل حکمران اتحاد کی سیاسی حکمتِ عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت نے اپنی چار سالہ آئینی مدت مکمل کی ہے جو اسرائیلی سیاست میں نسبتاً غیر معمولی بات سمجھی جاتی ہے۔ تاہم نیتن یاہو کو غزہ جنگ، سلامتی کی صورتحال اورداخلی سیاسی تنازعات پرسخت تنقیدکاسامناہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ انتخابات میں قومی سلامتی، غزہ جنگ، ایران کے ساتھ کشیدگی، عدالتی اصلاحات اور معاشی مسائل مرکزی انتخابی موضوعات ہوں گے۔ یہ بھی واضح نہیں کہ آیا کوئی ایک جماعت یا اتحاد پارلیمنٹ میں حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل کر سکے گا یا نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button