دیپالپور:ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز کی تھانہ سٹی میں کھلی کچہری

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے)ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹراسد اعجاز ملہی نے تھانہ سٹی دیپالپور میں کھلی کچہری لگا کرعوام کی شکایات اور مسائل سنے اور ان داد رسی کے احکامات کئےانہوں نے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا انصاف کی بروقت فراہمی اور میرٹ پر کاروائی میری اولین ترجیح ہے کھلی کچہری کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔



