سابق ریجنل آپریشنل آفیسرزرعی بینک جی ایم راٹھی کی تیجے کی رسم مٹھی میں ادا،بڑی تعدادمیں لوگوں کی شرکت

تھرپارکر (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) سابق ریجنل آپریشنل آفیسر زرعی بینک میرپورخاص اور معروف سماجی شخصیت گوتم راٹھی عرف جی ایم راٹھی کی تیجے کی رسم تارا چند شوالا کمیونٹی ہال مٹھی میں ادا کی گئی، جس میں مہیشوری برادری، عزیز و اقارب، دوستوں اور ساتھیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

تیجے کی رسم کے موقع پر پاکستان محافظ فورم کے وائس چیئرمین اور سینئر صحافی پرکاش ولاسائی، پاکستان محافظ فورم تھرپارکر کے صدر اور سینئر صحافی دسرت شرما، مرحوم کے بھائیوں، بچوں، معروف ڈاکٹر پربھولال راٹھی، ماہرِ امراضِ چشم ڈاکٹر دسرت راٹھی اور نیوزی لینڈ سے آئے ہوئے مرحوم کے بیٹے انجینئر منوج راٹھی سے تعزیت کی گئی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر دسرت راٹھی نے مرحوم کی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ گوتم راٹھی ون یونٹ تحریک میں حصہ لینے والے پہلے مہیشوری شخص تھے، جنہیں گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اُس وقت کی انتظامیہ سے معافی نہ مانگنے پر انہیں سخت مشقت کی سزا دی گئی اور سینٹرل جیل حیدرآباد سے میانوالی جیل منتقل کیا گیا، جبکہ کئی دیگر افراد معافی مانگ کر رہا ہو گئے تھے۔انہوں نے مرحوم کی زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام سے وابستہ خدمات، سندھ اور تھرپارکر کے لیے انجام دی گئی سماجی خدمات اور دیگر کئی یادگار کاموں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

گوتم راٹھی عرف جی ایم راٹھی زرعی بینک کے بہترین افسران میں شمار ہوتے تھے۔ مٹھی شہر میں زرعی بینک کے قیام میں ان کا اہم اور نمایاں کردار رہا، جس کی وجہ سے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button