سجاول: خاتون کے قتل کیس کا فیصلہ، مرکزی ملزم کو عمر قید، چار ملزمان بری


سجاول(جانوڈاٹ پی کے) سجاول کی ایڈیشنل سیشن جج اعجاز شاہ کی عدالت نے مسمات پیپلاں قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مرکزی ملزم سجاد علی سوڈھو کو عمر قید کی سزا سنا دی، جبکہ ناکافی شواہد کی بنیاد پر چار دیگر ملزمان کو بری کر دیا۔
استغاثہ کے مطابق ملزم سجاد علی سوڈھو نے سیاسی اور زمین کے تنازع پر مسمات پیپلاں کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے شواہد، گواہوں کے بیانات اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی۔
عدالت نے اسی مقدمے میں نامزد دیگر چار ملزمان مقبول، خیرو، دیدار اور حاجی سکنو سوڈھو کو شواہد ناکافی ہونے کی بنا پر بری کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔