رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی کی سیاسی و سماجی سرگرمیاں جاری، عوامی وفود سے ملاقاتیں اور تعزیت

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے) رکن قومی اسمبلی، سابق وفاقی وزیر مملکت برائے فوڈ سیکیورٹی اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے رکن سید ایاز علی شاہ شیرازی کی سیاسی اور سماجی سرگرمیاں جاری ہیں۔
شیرازی ہاؤس مکلی میں سید ایاز علی شاہ شیرازی نے مختلف عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں، جہاں شہریوں نے اپنے علاقوں کو درپیش مسائل اور عوامی مشکلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ٹھٹھہ کے معروف تاجر رہنما اور تاجر اتحاد ضلع ٹھٹھہ کے جنرل سیکرٹری حاجی انیس اختر بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
سید ایاز علی شاہ شیرازی نے وفود کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے ہر ممکن تعاون اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
بعد ازاں سید ایاز علی شاہ شیرازی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق رکن بابو غلام حسین میمن کی مکلی میں واقع رہائش گاہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ان کے صاحبزادے طاہر حسین کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی ٹھٹھہ کے رہنما طفیل احمد میمن بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سید ایاز علی شاہ شیرازی سوئی سدرن گیس کمپنی کے ریٹائرڈ ملازم کی اہلیہ اور مقامی رہنماؤں نیاز حسین میمن اور ایاز میمن کی بھابھی کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ بھی گئے، جہاں انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت کی، مرحومہ کے لیے مغفرت، بلندیٔ درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔



