بدین کے اسکول بجٹ میں مبینہ خرد برد کا معاملہ، محکمہ تعلیم نے انکوائری تشکیل دیدی، 7 روز میں رپورٹ طلب

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری، سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری) بدین، انور پارابی نے گورنمنٹ بوائز لوئر سیکنڈری اسکول علی محمد کھوسہ، تعلقہ بدین سے متعلق میڈیا میں شائع ہونے والی اسکول بجٹ میں مبینہ خرد برد اور دیگر الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جاری کردہ آفس آرڈر کے مطابق 13 جولائی 2026ء کو شائع ہونے والی خبر میں اسکول سے متعلق لگائے گئے الزامات، جن میں ہیڈ ماسٹر کی موجودگی کے باوجود ایک دوسرے استاد کو ڈی ڈی او کے اختیارات دے کر اسکول کے بجٹ میں مبینہ خرد برد کرنے کے الزامات شامل ہیں، کی حقیقت جاننے کے لیے تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کی گئی ہے انکوائری کمیٹی میں ڈی ڈی ای او (ای ایس اینڈ ایچ ایس) بدین محمد یونس راہموں کو چیئرمین جبکہ اے ای او محمد ابراہیم چانڈیو اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بدین کے ہیڈ ماسٹر زاہد حسین جکھرو کو ممبران مقرر کیا گیا ہے آفس آرڈر کے مطابق کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسکول کا دورہ کرے، متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لے، متعلقہ افراد کے بیانات قلمبند کرے اور خبر میں لگائے گئے الزامات کی مکمل تحقیقات کرے۔ کمیٹی اپنی سفارشات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ سات روز کے اندر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بدین کو پیش کرے گی



