بدین میں 93 ایکڑ زرعی زمین پر قبضے پر متاثرہ خاندان کا اعلیٰ حکام سے انصاف کامطالبہ،تحفظ کی اپیل

بدین  (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)میہڑ سے تعلق رکھنے والے الھڈنو سومرو اپنی اہلیہ حنیفہ بیگم اور بھتیجوں سرفراز سومرو اور خرم سومرو کے ہمراہ حصول انصاف اور تحفظ فراہمی کے لیے گولارچی پریس کلب پہنچ گئے جہاں انھوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تعلقہ گولارچی دیہہ کھیریوں میں ہماری  93 ایکڑ  ابائی زرعی زمین ہے جس کا تمام ریونیو ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے لیکن گزشتہ چند سالوں سے ہماری اس زرعی زمین پر اکبر عرف شمس سومرو اور اس کے ساتھیوں نے قبضہ کر رکھا ہے جو ہمیں ہماری زمین آباد کرنے نہیں دیتے اور نہ ہی زمین پر آنے دیتے ہیں انھوں نے بتایا کہ اکبر عرف شمس سومرو نے بھاری رشوت کے عوض جعلی ریکارڈ بنوا کر زرعی زمین نجیب شاہ نامی شخص کے نام کروا دی ہے جس نے شکارپور میں ہم پر جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے انھوں نے کہا کہ اکبر عرف شمس سومرو، نجیب شاہ، شمیم شاہ اور شبانہ پروین نے باہم مل کر ہماری زرعی زمین پر قبضہ کیا ہے اور اب وہ قبضہ گیر گروپ گولارچی آنے پر ہمیں جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ قبضہ گروپ نے کرایے کے بدمعاش ہمیں قتل کرنے کے لیے ہمارے پیچھے لگا دیئے ہیں اگر ہمیں جانی یا مالی کسی قسم کا بھی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار اکبر عرف شمس سومرو نجیب شاہ اور کے ساتھی ہونگے انھوں نے آئی جی سندھ ایس ایس پی شکار پور اور ایس ایس پی بدین سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور قابضین سے واگزار کروا  کر زرعی زمین ہمیں واپس دلائی جائے انھوں نے مزید بتایا کہ زمین کی ملکیت  بابت ہمارا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے لیکن اس کے باوجود بھی کیس سے ہاتھ اٹھانے (دستبردار ہونے) کے لیے ہمیں ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے معزز عدالت اس معاملے کا بھی نوٹس لے۔

مزید خبریں

Back to top button