رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی کی عوامی وفود سے ملاقاتیں، مسائل کے حل کی یقین دہانی

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے) رکنِ قومی اسمبلی، سابق وفاقی وزیرِ مملکت برائے فوڈ سیکیورٹی اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے رکن سید ایاز علی شاہ شیرازی نے شیرازی ہاؤس مکلی میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں ٹھٹھہ اور سجاول سے تعلق رکھنے والے صحافیوں، سماجی شخصیات، مختلف برادریوں کے معززین اور شہریوں نے شرکت کی۔ وفود نے اپنے علاقوں کے مسائل اور عوامی امور سے متعلق مختلف تجاویز اور مطالبات پیش کیے۔

اس موقع پر سید ایاز علی شاہ شیرازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور عوامی مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

مزید خبریں

Back to top button