گجرات ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس: پرویز الٰہی ریفرنس کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی

گجرات(جانوڈاٹ پی کے) گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور کک بیکس سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی، جہاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے ریفرنس کی سماعت کی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی جانب سے ان کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ ریفرنس کے دیگر شریک ملزمان بھی عدالت میں موجود تھے۔

سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر ان کے وکلاء نے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

سماعت کے دوران نیب کے گواہان شہادت ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت پہنچے، تاہم ملزمان کے وکلاء نے کارروائی مؤخر کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے نیب کے گواہان کو آئندہ سماعت پر لازمی پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں

Back to top button