پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 76 ہزار کی سطح پر بحال

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈنگ کا آغاز ہوا، جہاں سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔

کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2 ہزار 826 پوائنٹس کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 76 ہزار 238 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

یہ تیزی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار رہی تھی۔ منگل کے روز کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 6 ہزار 408 پوائنٹس کی بڑی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 73 ہزار 518 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

آج کی ابتدائی تیزی کو گزشتہ سیشن کی بھاری گراوٹ کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی اور مارکیٹ میں نئی خریداری کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم دن کے اختتام تک رجحان عالمی اور مقامی معاشی عوامل کے مطابق تبدیل بھی ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button