بلاول بھٹواورمولانا فضل الرحمان کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اہم رابطہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور کشمیر کاز سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے معاملے پر ٹرتھ اینڈ ری کنسیلیشن کمیشن قائم کیا جانا چاہیے تاکہ تمام متعلقہ فریقین کو اعتماد میں لے کر مسائل کا دیرپا اور جامع حل تلاش کیا جا سکے۔

دونوں رہنماؤں نے کشمیر کاز کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے اور کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ قومی مفاد اور کشمیر کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button