ٹھٹھہ شہر کا بجلی لوڈ دوبارہ "ٹھٹھہ فیڈر” پر منتقل کرنے کا فیصلہ

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے) رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی کی کوششوں کے بعد حیسکو حکام نے ٹھٹھہ شہر کا بجلی کا لوڈ "اصحابی فیڈر” سے ہٹا کر دوبارہ "ٹھٹھہ فیڈر” پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ٹھٹھہ شہر اور ضلعی ہیڈکوارٹر مکلی کے عوام کو بجلی سے متعلق درپیش مسائل کے حل کے لیے سید ایاز علی شاہ شیرازی کی نشاندہی پر حیسکو واپڈا حکام سے دو ماہ تک مسلسل رابطے اور کوششیں جاری رہیں۔

حکام کے مطابق "اصحابی فیڈر” پر ٹھٹھہ شہر کے ساتھ ملحقہ دیہی علاقوں کا اضافی بوجھ بھی موجود تھا، جس کے باعث شہریوں کو بجلی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا تھا۔

اس سلسلے میں حیسکو واپڈا حیدرآباد کی پلاننگ ٹیم نے پیر کے روز منصوبے کا حتمی دورہ کیا۔ دورے کے بعد پلاننگ ڈپارٹمنٹ کی منظوری ملتے ہی حیسکو واپڈا کے کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کام شروع کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button