اینٹی کرپشن اوکاڑہ کی بڑی کارروائی، تھانہ چوچک کا سب انسپکٹر 30 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار


اوکاڑہ (رپورٹ وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے) اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ چوچک کے سب انسپکٹر کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اوکاڑہ غلام مصطفیٰ گجر اور ان کی ٹیم نے مجسٹریٹ کی نگرانی میں کامیاب ریڈ کیا، جس کے دوران تھانہ چوچک کے سب انسپکٹر امانت علی کو شہری سے 30 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کارروائی کے دوران نشان زدہ نوٹ بھی موقع سے برآمد کر لیے گئے۔
واقعے کے بعد تھانہ اینٹی کرپشن اوکاڑہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔