غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں ریکارڈ کمی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)غیرقانونی طریقے سےیورپ جانے والےپاکستانیوں میں64فیصد کمی،یورپی ایجنسی نےبھی تصدیق کر دی۔وفاقی حکومت اور ایف آئی اےکی سخت سکرونٹی اورآف لوڈنگ اقدامات کےمثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے،رواں سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران غیرقانونی طریقےسے یورپ پہنچنے والےپاکستانیوں کی تعداد میں ریکارڈ64فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔دستاویزات کےمطابق یورپین بارڈر اینڈ کوسٹ گارڈ ایجنسی نے بھی اس نمایاں کمی کی تصدیق کی ہے۔رواں سال جنوری اور فروری میں مجموعی طور پر440پاکستانی غیرقانونی طریقے سے یورپ پہنچے،گزشتہ سال 2025 کے انہی دو ماہ کے دوران یہ تعداد 1,224تھی۔ذرائع کےمطابق حکومت اور ایف آئی اےکی جانب سےایئرپورٹس پرسخت اسکرونٹی،مشکوک مسافروں کی آف لوڈنگ اورانسانی اسمگلنگ کےخلاف مؤثرکارروائیوں کےباعث غیرقانونی ہجرت کے رجحان میں واضح کمی آئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button