دو روزہ او آئی سی خواتین وزارتی کانفرنس آج اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) دو روزہ او آئی سی خواتین وزارتی کانفرنس آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے، جس میں مسلم ممالک کی خواتین سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
کانفرنس میں خواتین کے سماجی حقوق، ترقی، بااختیار بنانے اور دیگر اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔ او آئی سی رکن ممالک کے وفود کی اسلام آباد آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے وفود کا استقبال کیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نویں او آئی سی وزارتی کانفرنس کے چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
With broad Islamic participation, Islamabad will host the Ninth Ministerial Conference on Women tomorrow.#WomensEmpowerment #MinisterialConference #Pakistan #SustainableDevelopment #GenderEquality pic.twitter.com/UIebtq40Cz
— OIC (@OIC_OCI) July 11, 2026
کانفرنس کے حوالے سے نغمہ اور دستاویزی فلم بھی جاری کر دی گئی ہے، جس میں خواتین کی ترقی اور حقوق کے حوالے سے اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے۔



