لبنان اسرائیل معاہدے کی کوئی ایک بھی شق نافذ نہیں ہونے دیں گے، حزب اللہ


بیروت(ویب ڈیسک) حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے فریم ورک معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی کوئی بھی شق نافذ نہیں ہونے دی جائے گی۔
نعیم قاسم نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے مزاحمت کو طاقت، وقار اور استقامت فراہم کی، جبکہ ایران کی ثابت قدمی کے باعث جنگ بندی ممکن ہوئی۔
حزب اللہ سربراہ نے الزام عائد کیا کہ امریکہ لبنان پر اپنی بالادستی مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور امریکی مطالبات اسرائیل کے مفادات کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لبنانی حکام نے امریکہ کے ساتھ مل کر ایسا معاہدہ کیا جو مکمل طور پر اسرائیل کے حق میں ہے، یہ معاہدہ کسی صورت قابل قبول نہیں اور اس پر عملدرآمد روکا جائے گا۔
نعیم قاسم نے مزید کہا کہ حزب اللہ اور لبنان کے عوام مل کر امریکی دباؤ کا مقابلہ کریں گے اور اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے۔