آؤ ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں، ٹرمپ کی جزیرے خارگ پر حملے  کی دھمکی پر ایران کا ردعمل

تہران(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے جزیرے خارگ پر حملے کی دھمکی پر ایران نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تہران سے ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے اس پر اپنے بیان میں کہا کہ آؤ ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے ایرانی اہداف پر نئے امریکی حملوں کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران کو ممکنہ طور پر آج رات نشانہ بنانے کا اشارہ دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ تہران سے معاہدے میں بہت مشکلات رہیں، وہ کئی دہائیوں تک دنیا کو دھمکاتا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button