ایک سال میں قومی قرضوں میں 5904 ارب روپے اضافہ، آڈیٹر جنرل نے مس مینجمنٹ پر سوال اٹھا دئیے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پر اندرونی اور بیرونی قرضوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران 5 ہزار 904 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران قرضوں کا بوجھ 5 ہزار 904 ارب روپے بڑھ گیا اور پاکستان پر قرضوں کا مجموعی حجم بڑھ کر 81 ہزار 949 ارب تک جا پہنچا ہے۔

 اسی طرح قلیل مدتی بیرونی قرضوں میں دو ہزار 491 ارب روپے کا غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب آڈیٹر جنرل پاکستان نے بھی قرضوں کی مس مینجمنٹ پر سوالات اٹھا دیے ہیں اور رپورٹ میں بتایا کہ قرضوں کی اصل رقم کی ادائیگی کے لیے 83 کھرب روپے سے زائد کی غیرحقیقی بجٹ سازی کی گئی، جس کے نتیجے میں غیر ضروری اضافی اخراجات سامنے آئے ہیں۔

آڈٹ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیاگیاکہ حکومت مالیاتی رپورٹنگ مینول کے مطابق ماہانہ Debt and Losses Report بھی تیار نہیں کررہی،حالانکہ یہ رپورٹ ہر ماہ قومی قرضوں کی مجموعی صورت حال کاجائزہ پیش کرنے کے لیے ضروری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button