ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کے درمیان شادی سے قبل 40 صفحات کے معاہدے کی خبریں گردش میں

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبالر ٹریوس کیلسی کے درمیان شادی سے پہلے 40 صفحات پر مشتمل 1 معاہدہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کے درمیان شادی سے قبل معاہدے کا بنیادی مقصد گلوکارہ کی 2 بلین ڈالرز کی مجموعی دولت کو محفوظ بنانا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس معاہدے کو کروانے میں ٹیلر سوئفٹ کے والد اسکاٹ سوئفٹ نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس 40 صفحات پر مشتمل معاہدے میں میاں بیوی کی ذاتی دولت کو الگ الگ رکھنے کے ساتھ ساتھ رازداری اور مستقبل میں علیحدگی کی صورت میں بریک اپ سے متعلق لکھے جانے والے گانوں کے بارے میں بھی شقیں شامل ہو سکتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹریوس کیلسی نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اس معاہدے کو قبول کر لیا، کیونکہ وہ بھی گلوکارہ کی دولت اور برانڈ کی قدر و قیمت کا مکمل احترام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی میں سے کسی نے بھی شادی سے قبل معاہدہ طے ہونے کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button