لاہور:کم عمر بگڑے شہزادوں کی کار ریس نے4 موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا،ایک جاں بحق، 3 زخمی

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) لاہور کے علاقے عسکری 10 میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر کم عمر بچے دو گاڑیوں میں ریس لگاتے ہوئے دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار بچوں کو روندڈالا۔
حادثے کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ شام 4 بجے پیش آیا، حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
حکام کی جانب سے حادثے کے ذمہ داروں کے تعین اور قانونی کارروائی کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔



