شہیدرہبراعلیٰ کے خون کابدلہ ضرور لیں گے،مشیر ایرانی سپریم لیڈر

تہران(جانوڈاٹ پی کے)مشیر ایرانی سپریم لیڈر محسن رضائی کا کہنا ہے کہ شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے۔ایک بیان میں ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر نے کہا کہ ایران ناقابلِ شکست ہے جبکہ صہیونی ریاست زوال کی طرف جارہی ہے ۔ بولے ہماری تہذیب اور ہمارے عوام ناقابلِ تسخیر ہیں۔ محسن رضائی ایرانی قوم کو بھی خبردار کیا کہ ہمیں صرف اندرونی معاملات کے حوالے سے ہوشیار رہنا ہوگا۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ شہید رہبر اعلیٰ کو شہید کرنے والوں کا گریبان نہیں چھوڑیں گے، ایرانی صدرنے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں کہ شہید امام کے مشن کو جاری رکھوں گا۔سربراہ قدوس فورس اسماعیل قانی نے کہا کہ شہیر رہبراعلیٰ نے پوری زندگی عوام کیلئے جدوجہد کی، ایرانی نائب صدر کا کہنا تھا کہ شہید سپریم لیڈر کے احکامات پر عمل کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔



