دیپالپور:سیوریج کاگندہ پانی گھروں میں داخل،اہل علاقہ سراپا احتجاج

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے) بائی پاس شیر گڑھ روڈ کے اطراف کی آبادیوں کا سیوریج سسٹم ناکارہ ہو گیا،گٹر ابلنے کے باعث گندہ پانی گلیوں بازاروں اور چوک چوراہوں میں ناصرف جمع ہو گیا بلکہ علاقہ مکینوں کے گھروں میں بھی داخل چکا لوگ محصور ہو کر رہ گئے ہیں تعفن اُٹھنے سے لوگوں کا جینا محال ہوگیا ہے موذی امراض پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا شہریوں کا کہنا ہے کہ ایم این اے رضا گیلانی اور ایم پی اے صوبائی وزیر عاشق کرمانی نےووٹ لیکر عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے ہمارا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ یے کہ میونسپل کمیٹی کی غفلت کا نوٹس لیکر صحت و صفائی جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔



