امریکہ اور ایران میں مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی کو پاکستان میں ہونے کا امکان

دوحہ(جانوڈاٹ پی کے)العربیہ نے دعویٰ کیاہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی کو پاکستان میں ہونے کا امکان ہے ۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق آئندہ مذاکرات میں ایران پر عائد پابندیوں، منجمد ایرانی فنڈز اور جوہری پروگرام سے متعلق امور پر بات ہوگی،ایرانی وفد کا فیصلہ آیت اللہ خامنہ ای کی  تدفین کے بعد کیا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر مسعود پزشکیان نے مجتبیٰ خامنہ ای کو واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا،صدر پزشکیان نے معاہدے پر دستخط سے قبل مجتبیٰ خامنہ ای کو بتایا کہ بحری ناکہ بندی ایران کو مفلوج کر رہی ہے،گورنر ایرانی مرکزی بینک نے خبردار کیا تھا اگر محاصرہ جاری رہا تو اگست کے آخر تک خوراک اور ادویات ختم ہو جائیں گی،صدر پزشکیان نے یہ بھی کہا کہ اگر امریکا کے ساتھ معاہدہ مسترد کیا گیا تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے،مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ اگر سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے معاہدے کی حمایت کرے تو وہ اسے قبول کریں گے،ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل  نے بھاری اکثریت سے اس منصوبے کی منظوری دی۔

یاد رہے کہ ایران میں سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تجہیزوتکفین کی تقریبات جاری ہیں جس میں گزشتہ روز پاکستان کے وفد نے وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں شرکت کی، وزیراعظم ایران سے سیدھا ترکیہ کیلئے روانہ ہوئے جبکہ فیلڈ مارشل پاکستان واپس آئے۔

مزید خبریں

Back to top button