بیرونِ ملک پاکستانی ڈاکٹرز علم، جدت، اصلاحات کے ذریعے وطن کی خدمت جاری رکھیں،احسن اقبال

نیویارک(جانوڈاٹ  پی کے)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانی ڈاکٹرز علم، جدت اور اصلاحات کے ذریعے وطن کی خدمت جاری رکھیں۔امریکا میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت سے صحت کے شعبے میں انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو صحت، خواندگی اور آبادی کے شعبوں میں چیلنجز ہیں۔ ہیپاٹائٹس سی، ذیابیطس، ٹی بی اور پولیو قومی چیلنجز ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پاکستان پاپولیشن کونسل کے قیام کی منظوری دی، پاپولیشن کونسل کی سربراہی وزیراعظم کریں گے، تمام وزرائے اعلیٰ رکن ہوں گے۔وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا پروگرام جاری ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں تین برس میں تقریباً 25 ارب ڈالر سرمایہ کاری آئی، مہنگائی تقریباً 38 فیصد سے کم ہو کر5سے6فیصد کی سطح پر آ گئی۔

 

مزید خبریں

Back to top button